مسلم لیگ (ن) کے این اے 268 سے امیدوار جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا حلقہ انتخاب کا دورہ

منگل 26 جون 2018 18:03

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ این اے 268کے امیدوارجنرل (ر) عبد القادر بلوچ کا حلقہ انتخاب کا دورہ۔ عبد القادر بلوچ نے انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ایک روزہ اے این ایف تیکوانڈوٹورنامنٹ او ر انسداد منشیات کے خلاف سیمینار اے این ایف بلوچستان کے تعاون سے چاغی ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میں منعقد سول کلب دالبندین میں افتتاح کیا۔

جنرل (ر) عبد القادر بلوچ نے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈاریکٹراے این ایف مقیم بلوچ ،انسپیکٹر حیدر علی لا شاری ،صوبیدار علی خان ،مسلم لیگ کے ضلعی صدر کیپٹن کریم قبائلی رہنما حاجی اکبر موسی زئی،ٹیکوانڈو چاغی کے صدر حاجی عبد الستار کشانی ،کوچ فیروز شاہ نوتیزئی ،ایوب سنجرانی صدام حسین صفی اللہ ریکی و دیگرموجود تھے ٹیکوانڈو پروگرام میں نوشکی نوکنڈی دلبندین کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پرسیمینار سے عبد القادر بلوچ ،مقیم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا منشیات کے عالمی دن پر ایسے پروگرام منعقد کرنے پر اے این ایف بلوچستان اور چاغی ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کا کردار قابل تعریف ہیں منشیات ایک ناسور ہے جس معاشرے کو منشیات کی لت لگ گئی ہے وہ جسمانی اور زہنی طور پر معذور ہوجاتے ہیں ہمیں اپنے بچوں کو اس ناسور سے بچانے کے لیئے تعیم اور فارغ اوقات کھیل کھود کی جانب راغب کرنا ہے بعدازہ عبد القادر بلوچ مرحوم حضرت مولا نا محمد یوسف کے گھر جاکر انکے بیٹے سے تعزیت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس حلقے میں ہمارا کافی ووٹ بنک ہے ہم اس حلقے کی عوامی خدمت کے لیئے میدان میں اترے ہیں حلقہ انتخاب نے مجھے کامیاب کرایا اس حلقے کی بنیادی مسائلوں کو حل کرنے کی بر پور کوشش کرونگا اس حلقے کو قومی لیول میں ایک اچھی نمائندگی کی ضرورت ہیں ماضی میں بعض لوگوں کو اس حلقے سے نمائندگی ملی ہے جنکی کارکردگی آپکے سامنے ہیں حلقہ انتخاب میں اتحاد کے لیئے ہمارا دروزاہ کھلا ہے کسی کے ساتھ بھی اتحاد بنا سکتے ہیں ۔

اس موقع پر مسلم لیگ چاغی کے صدر کیپٹن کریم ودیگر رہنما انکے ہمراہ تھے ۔