میر شاہ فیصل جمالدینی نے حامیوں سمیت این اے 268 سے ایم ایم اے کے امیدوار حاجی میر عثمان بادینی کی حمایت کا اعلان کردیا

منگل 26 جون 2018 18:03

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پتکن کے ممتاز قبائلی و سیاسی رہنماء میر شاہ فیصل جمالدینی نے اپنے سینکڑوں حامیوں سمیت این اے 268 سے ایم ایم اے کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حاجی میر عثمان بادینی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔پتکن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق نمائندوں نے ہمیں مایوس کردیا ہے۔این اے 268 سے نامزد امیدوار میر عثمان بادینی ایک باصلاحیت اور غیر متنازعہ امیدوار ہے انکی سماجی سیاسی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔

انکی اور انکے خاندان کی نوشکی میں سماجی و سیاسی خدمات اور علاقے کے لیے مثبت سوچ کے بناء پر اپنی برادری اور حامیوں سمیت انکی حمایت کرتے ہیں۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ این اے 268 سے ایسے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہا ہے خاران کے عوام کو موقع ملا ہے کہ وہ خدمت سے سرشار۔

(جاری ہے)

کرپشن سے پاک اور سماجی شخصیت کو سپورٹ کرکے علاقہ میں تبدیلی لائیں تاکہ عوام کی بہتر انداز میں خدمت ممکن ہوسکے۔

انجینئر میر محمد عثمان بادینی نے میر شاہ فیصل جمالدینی اور آنکے برادری کے جانب سے حمایت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی تمام اضلاع میں یکساں عوام کی خدمت کریں اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں عوام نے خدمت کا موقع دیا تو عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہوگی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔