نگران پنجاب کابینہ کے بجٹ اجلاس کی جھلکیاں،چیف سیکرٹری نے تلاوت قرآن پاک کی

پولیس اورپنجاب ریونیو اتھارٹی کی محکمانہ خدمات کو خراج تحسین،نگران وزیراعلیٰ نے بجٹ دستاویز پر دستخط کیے

منگل 26 جون 2018 18:15

نگران پنجاب کابینہ کے بجٹ اجلاس کی جھلکیاں،چیف سیکرٹری نے تلاوت قرآن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس حسب روایت بروقت شروع ہوا۔اجلاس میں تمام نگران صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری اکبر درانی ،انسپکٹر جنرل پولیس کلیم امام، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری لاء،سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے سورة اخلاص کی تلاوت کرکے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے ابتدائی کلمات میں کابینہ کے ارکان کا خیر مقدم کیا ۔

(جاری ہے)

بعدازاں سیکرٹری خزانہ نے بجٹ کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی ۔اجلاس کے دوران نگران وزراء نے اپنے متعلقہ محکموں کے بجٹ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیااورمختلف سفارشات اورتجاویزپیش کیں۔ سیکرٹری قانون اورسیکرٹری خزانہ نے قانونی ،آئینی اورمالیاتی امور سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کی خدمات کو سراہا گیا ۔نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کابینہ کے ارکان کی تجاویز کو غور سے سنا اوراس کے نوٹس بھی لیتے رہے۔بعدازاںنگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے بجٹ کی دستاویز پر دستخط کرکے باقاعدہ منظوری دی۔