سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس کی منظوری کے بعد بھی بچے کے علاج کیلئے رقم فراہم نہیں کی جاسکی، محکمہ خزانہ کے متعلقہ حکام امدادی رقم فراہم کرکے بچے کے علاج میں مددکریں،نصیب اللہ کی اپیل

منگل 26 جون 2018 18:15

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس کی منظوری کے بعد بھی بچے کے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس کی منظوری کے بعد بھی بچے کے علاج کیلئے رقم فراہم نہیں کی جاسکی، محکمہ خزانہ کے متعلقہ حکام امدادی رقم فراہم کرکے بچے کے علاج میں مددکریں،امین اللہ نامی زخمی لڑکے کا والد فریاد لے کر کوئٹہ پریس کلب پہنچ گیا، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علائوالدین مری ودیگر حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون باغ کے رہائشی نصیب اللہ کاکہناتھا کہ بجلی کاتار گرنے کے باعث ان کے 9سالہ بیٹے امین اللہ کے دونوں ہاتھ جھلس کرزخمی ہوگئے اور ڈاکٹر نے کاٹ دیئے،نصیب اللہ کا کہناتھا کہ اپنے بیٹے کے علاج کیلئے اس نے اپنی تمام جمع پونجی 6لاکھ سے زائد کی رقم خرچ کردی ،اورمزید امداد کیلئے سابق وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے منظوری دے دی اور محکمہ خزانہ کے متعلقہ حکام کو لیٹر بھی لکھ دیا گیا ، مگر حکومت گزرجانے کے بعد تاحال انہیں امدادی رقم فراہم نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے اسے اپنے بیٹے کے علاج میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، ان کاکہناتھا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بیٹے کو علاج کیلئے لے گیا مگر پیسے نہ ہونے کے سبب ممکن نہ ہوسکا،نصیب اللہ کاکہناتھا کہ متعلقہ حکام فنڈز کی بندش کا کہہ کر پیسے فراہم نہیں کررہے، انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علائوالدین مری سمیت دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے منظورکردہ امدادی رقم فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے بیٹے کا بروقت علاج کراسکیں,مالی تعاون کرنے والے مخیر حضرات اس نمبر پر رابطہ کریں,موبائل نمبر: 03158929706۔