کیسکو نے لوڈ شیڈنگ سے متعلق رویہ میں تبدیلی نہ لائی تو آج سے بلوچستان کے تمام قومی شاہرائوں پر صوبے بھر کے زمیندار احتجاج کرینگے ،نوابزادہ میر سراج رئیسانی

دھرنا دے کر غیر معینہ مدت کے لئے قومی شاہراہوں کو بلاک کردیا جائے گا،رہنماء بلوچستان عوامی پارٹی

منگل جون 18:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا ہے کہ اگر کیسکو نے لوڈ شیڈنگ سے متعلق رویہ میں تبدیلی نہ لائی تو آج سے بلوچستان کے تمام قومی شاہراہوں پر صوبے بھر کے زمیندار احتجاج کرینگے اور دھرنا دے کر غیر معینہ مدت کے لئے قومی شاہراہوں کو بلاک کرینگے بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی عوام کی پارٹی ہے جو لوگ عوامی پارٹی کے خلاف بو لتے ہیں ان کا مستقبل تاریک ہے،یہ بات انہوں نے منگل کے روزساراوان ہائوس میں مستونگ کے مختلف زمینداروں حاجی ولی محمد رئیسانی، حاجی محمد اکبر، حاجی نذیر احمد، عبدالقادر رئیسانی، محمد اکرم، حاجی محمد قاسم سمالانی، حاجی عبدالطیف سمالانی، حاجی غلام نبی محمد شہی، عبدالحلیم، خورشید احمد،، منظور احمد با دینی، عبدالرزاق، علی شاہ ، حاجی محمد ایوب، بشیر احمد کھیازئی، حاجی زکریا رخشانی، حاجی ولی محمد رخشانی، امین اللہ رئیسانی، حاجی در محمد، عبدالوہاب، سراج احمد، حاجی محمد اسما عیل اور سراج رئیسانی سمیت دیگر قبائلی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا ہے کہ جو بھی حکومتیں آتی ہے وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہو تے موجودہ نگران حکومت کا توجہ دلانا چا ہتا ہوں کہ وہ صوبے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر وفاق سے بات کرے واپڈا ایک تخریب کار ادارہ ہے اگر کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا تو بلوچستان کے زمینداران کنٹرول کرینگے صوبے میں تین ماہ کی سیزن آتا ہے اس میں کیسکو اور واپڈا لیت ولعل سے کام لے کر روزگار چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے زمینداروں کو خودکشی کرنے پر مجبور کر دیئے چھ گھنٹے کی بجلی دی جاتی ہے اور18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو تی ہے میگاواٹ میں کمی وبیشی کر کی340 میگاواٹ بجلی دیتے ہیں ان میں بھی وولٹیج کی کمی کر کے ہمیں نقصانات سے دوچار کر رہے ہیں کیسکو کو الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ بجلی کے مسئلے کو فوری طور پر حل کر کے چھ گھنٹے کی بجائے 9 گھنٹے بجلی کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم اپنے حقوق اچھی طرح جانتے ہیں اور آج کے بعد تمام قومی شاہراہوں کو بند کر کے احتجاج ودھرنا دینگے پھر جو کچھ ہو گا بعد میں دیکھا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان بھی اس صورتحال کا نوٹس لیں واپڈا جان بوجھ کر زمینداروں کو تنگ کر تے ہیں اور رشوت لے کر سازش کے تحت بجلی کی فراہمی نہیں دیتے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اقتدار میں آکر اور عوام کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ اگر کیسکو نے لوڈ شیڈنگ سے متعلق رویہ میں تبدیلی نہ لائی تو آج سے بلوچستان کے تمام قومی شاہراہوں پر صوبے بھر کے زمیندار احتجاج کرینگے اور دھرنا دے کر غیر معینہ مدت کے لئے قومی شاہراہوں کو بلاک کرینگے بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی عوام کی پارٹی ہے جو لوگ عوامی پارٹی کے خلاف بو لتے ہیں ان کا مستقبل تاریک ہے۔