کچھی انتظامیہ نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

ڈھاڈر ہفت ولی کے قریب سنی روڈ سے جعلی نمبر پلیٹ گاڑی حراست میں لیکر بیس کلوچرس برآمد کرلی، ملزم گرفتارا

منگل جون 18:15

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) کچھی انتظامیہ نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ڈھاڈر ہفت ولی کے قریب سنی روڈ سے جعلی نمبر پیلٹ گاڑی حراست میں لیکر بیس کلوچرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی فرخ عتیق کی خصوصی ہدایت پر خفیہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر سنی کیپٹن(ر) جمعدادخان مندوخیل نے بمعہ لیویز نفری ناکہ بندی کرکے ایک گاڑی سے بیس کلو چرس بر آمد کرکے ملزم خدائے نظر ولد عبدالقیوم سکنہ دالبندین کو گرفتار کرلیا بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سنی نے لیویز تھانہ ڈھاڈر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات کی لعنت کے خلاف جاد جاری رہے گا منشیات کی لعنت معاشرے میں سرائیت کرنے سے نوجوان نسل بری طرح متاثر معاشرے پر بوجھ بنتے ہیں جنکے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رہیگا انہوں نے کہا کہ سماج میں بہتری لانے کیلئے ہمیں ایسے عناصر کا قلع کرنا ہوگا جو معاشرے میں منفی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کرکے تاریکیوں میں دھکیلناچاہتے ہیں لیویز ایسے عناصر کی بیخ کنی کرنے کیلئے کسی کو خاطر میں نہیں لائیں گی اور بلا امتیاز کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :