سردار یار محمد رند اور حاجی علی مدد جتک کی اپیلیں خارج ،انتخابات لڑنے کیلئے نا اہل قرار دیدیاگیا

منگل 26 جون 2018 18:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز جسٹس اعجاز سواتی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل اپلیٹ ٹربیونلزنے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند اور پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے انہیں انتخابات لڑنے کے لئے نا اہل قرار دے دیا، ٹربیونلز نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر محفوظ کئے گئے فیصلے سناددئیے جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل ٹربیونل نے 36 اپیلیں مسترد کردیں،تفصیلات کے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل الگ الگ ٹربیونلز نے منگل کو عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر مزید 16اپیلوں پر سماعتیں کیں،سماعتوں کے دوران ٹربیونلز نے متعلقہ ریٹریننگ افسران کے فیصلے برقرار رکھتے ہوئے این اے 260اور بی پی 17 سے امیدوارپی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند، پی بی 31کوئٹہ سے امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نااہل قرار دے دیا انکے علاوہ ٹربیونلز نے خدائے دوست کاکڑ، شازیہ لانگو، فہمیدہ کوثر، نظام الدین، حبیب الرحمن، ثناء اللہ ،یاسمین لہڑی کی بھی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے انہیں انتخابات لڑنے کے لئے نا اہل قرار دے دیا، جبکہ اپلیٹ ٹربیونل نے این 260 اور پی بی 17 پر پی ٹی آئی امیدوار سردار خان رند کو اہل قرار دے دیااور انکا نام انتخابی فہرست میں نام شامل کرنے کا حکم دے دیاواضح رہے ٹربیونلز میں اپیلوں پر سماعت کا آج آخری دن ہے ۔