صدر کستان پیپلز پارٹی بلوچستان حاجی علی مدد جتک کا الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کر نے کا فیصلہ

منگل جون 18:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پا کستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے الیکشن ٹربیونل کی جانب سے انکے کاغذات نامزدگی مسترد کر نے کے فیصلے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کر نے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ حاجی علی مدد جتک کی جانب سے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی اور وہ اپنے موقف کا بھر پور دفاع کریں گے ۔