کوئٹہ ،نامعلو م افراد کی فائر نگ سے زخمی پولیس سب انسپکٹر دوران علاج شہید

منگل جون 18:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) کوئٹہ میں نامعلو م افراد کی فائر نگ سے زخمی ہونے والے پولیس کا سب انسپکٹر دوران علاج شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 20مئی کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نا معلو م مسلح افرادکی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس کا سب انسپکٹر عبدالصمد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، شہید اہلکار کی میت کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔