لیسکو مالی سال کے اختتام تک طے کردہ تمام اہداف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے‘چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ

منگل 26 جون 2018 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ تمام سرکلز ریکوری کے لئے طے کردہ اہداف کے حصول کو ہر ممکن حد تک یقینی بنائیں جبکہ لاہور سمیت ریجن بھر میں ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف بھرپور ایکشن کیا جائے۔ لیسکو ہیڈ کوارٹر میںایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا تھا کہ تمام نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کوہر صورت یقینی بنایا جائے اور ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔

اجلاس کے دوران کسٹمر سروسز ڈائریکٹر مجاہد سعید رانا نے جون کے مہینے کی اب تک کی کارکردگی اور اہداف کی تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیف ایگزیکٹو نے تمام افسران پر زور دیا کہ مالی سال کے اختتام میں اب کچھ ہی دن باقی ہیں چوناچہ 30جون تک طے کردہ ٹارگٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی کے لائن لاسز میںکمی، درست موبائل میٹر ریڈنگ ،بجلی چوری کی ایف آئی آر ، ڈیڈ ڈیفالٹرز سے رقوم کی وصولی اور خراب میٹروں سے ڈیٹا ہر صورت حاصل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ لیسکو میں پرائیوٹ نادہندگان سے بھی ریکوری کی مہم جاری ہے مگر گورنمنٹ کے وہ ادارے جو لیسکو کی بجلی استعمال کررہے ہیں ان سے بھی بلوں کی ادائیگی کوہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں کوئی عذر قبول نہ کیا جائے۔۔ اس موقع پر جنرل منیجر آپریشن چوہدری محمد انورچیف انجنئیرمٹیریل مینجمنٹ محمد علی ڈوگر،سی ایس ڈی مجاہد سعید رانا، چیف انجنئیرچوہدری محمد امین، تمام سرکلز کے ایس ایز اور تما م ایکسئینز ، ،ڈپٹی کمرشل منیجرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل اور ڈی سی ایمز بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ لیسکو کے تمام سرکلزمیں ریکوری ، ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات کے حصول اور بجلی چوروں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :