ایف بی آرکے علاقائی دفاتر ٹیکسوں کی وصولی کے لیے جمعہ اور ہفتہ کو رات گئے کھلے رہیں گے

منگل 26 جون 2018 18:37

ایف بی آرکے علاقائی دفاتر ٹیکسوں کی وصولی کے لیے جمعہ اور ہفتہ کو رات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تمام علاقائی دفاتر( فیلڈ فارمیشنیں)ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی کیلئے 29 جون 2018؁ء بروز جمعہ کو رات آٹھ بجے تک اور 30 جون2018؁ء بروز ہفتہ کو رات دس بجے تک کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ایک اعلامیے کے مطابق چیف کولیکٹرز کسٹمز اپنی متعلقہ علاقائی حدود میں واقع سٹیٹ بنک آف پاکستان، نیشنل بنک آف پاکستان اور دیگر شیڈیولڈ بنکوں کی برانچوں سے قریبی ربط رکھیں گے تاکہ ان برانچوں میں جمع شدہ ٹیکس اسی روز سٹیٹ بنک آف پاکستان کے متعلقہ دفاتر میں منتقل کر کے اس کی وصولی کو ماہ جون 2018؁ء میں جمع شدہ محصولات میں میں شامل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :