دوسہرہ چوک میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

منگل جون 18:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) مردان کے علاقے دوسہرہ چوک میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا،اہلکار طارق حسین ڈیوٹی کے بعد گھر جارہا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مردان کے علاقے دوسہرہ چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار طارق حسین جاں بحق ہوگیا،،پولیس اہلکار طارق حسین ڈیوٹی کے بعد گھرجارہا تھا،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیاپولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :