فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کے محصور عوام کے حقوق کی بات کرنے پر ریڈیو سے منسلک صحافی کو برطرف کردیا

غزہ کی پٹی کے عوام کے دکھوں ،مسائل پر آزادانہ بات کرتا ہوں ،ملازمت کی برطرفی کا کوئی دکھ نہیں، فلسطینی صحافی محمد نصار

منگل 26 جون 2018 18:38

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی کے محصور عوام کے حقوق پر بات کرنے کی پاداش میں ’ایف ایم ریڈیو ’ رایہ‘سے منسلک صحافی کو ملازمت سے برطرف کردیا۔اطلاعات کے مطابق فلسطینی صحافی محمد نصار نے ایف ایم ریڈیو پر دو ہفتے قبل اپنے ایک پروگرام میں غزہ کی پٹی کے عوام پر عائد کردہ پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے محصورین غزہ کی حمایت میں رام اللہ اور غرب اردن کے دوسرے شہروں میں ہونیوالے مظاہروں کی حمایت کی تھی۔سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ ایک بیان میں نصار نے بتایا کہ فلسطینی انتظامیہ نے اسے غزہ کی پٹی کے عوام کے حقوق پر بات کرنے اور اسیر صحافی بلال الصیفی کی رہائی کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں ریڈیو کی ملازمت سے نکال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ملازمت کی برطرفی کا کوئی دکھ نہیں۔ غزہ کی پٹی کے عوام کے دکھوں اور ان کے مسائل پر میں آزادانہ انداز میں بات کرتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :