الخلیل ،یہودی کالونی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، اسرائیلی فوج نے کالونی میں قائم کنٹرول ٹاور خالی کرا لیا

منگل جون 18:38

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم یہودی کالونی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی الخلیل کے بیت امر قصبے پر بنائی گئی ’کرمی زور‘ نامی یہودی کالونی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تیزی کیساتھ درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کے فوری بعد اسرائیلی فوج کی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئیں۔آتش زدگی کے بعد اسرائیلی فوج نے کالونی میں قائم کنٹرول ٹاور خالی کرالیا تھا۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :