Live Updates

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا نگران سیٹ اپ،دیگر اداروں اور الیکشن کمیشن پر عدم تحفظ کا ظہار ایک چال ہے، جی ڈی اے

انتخابات میں کہیں نظر نہیں آرہی ،اسکا اپنا کوئی منشور نہیں صرف سندھی پیپلزپارٹی کے خلاف متحد ہوئے ،پیپلزپارٹی میں کچھ لوگ ناراض ہوئے ا نکو منانے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان کے گھر کے باہر تو پارٹی کارکن احتجاج کررہے ہیں پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا جی ڈی اے راہنمائوں کے بیانات پر ردعمل

منگل 26 جون 2018 18:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا نگران سیٹ اپ،دیگر اداروں اور الیکشن کمیشن پر عدم تحفظ کا ظہار ایک چال ہے، جی ڈی اے انتخابات میں کہیں نظر نہیں آرہی ہے،جی ڈی اے کا اپنا کوئی منشور نہیں صرف سندھ پیپلزپارٹی کے خلاف متحد ہوئے ہیں،پیپلزپارٹی میں کچھ لوگ ناراض ہوئے ہیں لیکن ا ن کو منانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان کے گھر کے باہر تو پارٹی کارکن احتجاج کررہے ہیں۔

منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا جی ڈی اے راہنماوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی ای) کا نگراں سیٹ اپ اور دیگر اداروں اور الیکشن کمیشن پر عدم تحفظ کا ظہار ایک چال ہے۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کے من پسند افراد کے تقرری اور تبادلے کئے جارہے ہی۔

جی ڈی اے انتخابات میں کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔پیپلزپارٹی نے نگراں سیٹ اپ کو خوش آمدید کہا۔انتخابات کے دوران تبادلے نہیں ہوتے لیکن نگراں حکومت کررہی ہے اسے بھی پیپلزپارٹی نے قبول کیا۔جی ڈی اے کو عوامی طاقت سے نہیں بلکہ بیوکریسی میں اپنے من پسند لوگ تعینات کرکے جیتنا چاہتی ہے۔ نگراں حکومت قانون تحت بنائی گئی۔جی ڈی اے انتشار الائنس ہے جو صرف سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف ہے۔

مشرف نے اپنے دور حکومت میں سندھ کو دس سال کچھ نہیں دیا جی ڈی اے میں مشرف کے حامی لوگ ہیں۔جی ڈی اے کا اپنا کوئی منشور نہیں صرف سندھ پیپلزپارٹی کے خلاف متحد ہوئے ہیں۔جی ڈی اے انتخابات کومتنازع بنانے کی کوشش کررہی ہے۔جی ڈی اے مین شامل کئی لوگ پیر مریدی والے ہیں جو انکے یہاں جاکر حاضری دیتے ہیں۔جی ڈی اے والے بس میڈیا پر آکر شکایت کرتے ہیں۔

جی ڈی کی زیادہ توجہ افسران کے تبادلے اور من پسند لوگوں کو تعینات کرنا ہے جو ہم نہیں ہونے دینگے۔فہمیدہ مرزا پر خود کئی اعتراضات ہیں وہ بینک ڈیفالٹر ہیں۔ناراض لوگوں کو منانے کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو نے کمیٹی بنائی ہے۔پیپلزپارٹی میں کچھ لوگ ناراض ہوئے ہیں لیکن انکو منانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔عمران خان کے گھر کے باہر تو پارٹی کارکن احتجاج کررہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات