Live Updates

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی وزیر اُمور کشمیر و جی بی مسز روشن خورشید بروچا سے ملاقات

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال کے علاوہ آزاد کشمیر کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال

منگل 26 جون 2018 18:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود نے آج اسلا م آباد میں وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان مسز روشن خورشید بروچا سے ملاقات کی ۔ ملاقات میںمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال کے علاوہ آزاد کشمیر کی مجموعی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے پر تشدد کاروایوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے پر تشدد کاروایوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور مقبوضہ وادی میں روزانہ کی بنیاد پر نہتے کشمیروں کو شہید کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے نفاز کے بعد بھارتی فوج نے پر تشدد کاروایوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جس کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق حالیہ رپورٹ میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید پامالی کی درست عکاسی کی گئی ہے اور اس رپورٹ نے پوری دنیا میں بھارت کا بدنما چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات