صدر مملکت کی ہدایت پر ایوان صدر میں نماز استقاء کا اہتمام

اللہ تعالیٰ کے حضور خشک سالی کے خاتمے، ابر رحمت کے نزول کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں

منگل جون 18:44

صدر مملکت کی ہدایت پر ایوان صدر میں نماز استقاء کا اہتمام
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) صدر مملکت ممنون حسین کی ہدایت پر منگل کوایوان صدر میں نماز استسقا ء کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے عملے نے نماز استسقا میں شرکت کی اور اللہ تعالی کے حضور خشک سالی کے خاتمے اور ابرِ رحمت کے نزول کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ بارش کے لیے خصوصی دعائوں کا اہتمام کرے کیونکہ پانی کی کمی کی وجہ سے ملکی آبی وسائل میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔