ڈاکٹرز کو سیکیورٹی اور سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر سعدیہ رضوی

مریضوں اور انکے اٹینڈنٹ کی جانب سے ڈاکٹرز اوراسپتال کے عملے پر تشدد بالکل برداشت نہیں کیا جائیگا،نگراں وزیر صحت سندھ

منگل 26 جون 2018 18:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) نگرا ن صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعدیہ رضوی نے سول اسپتال میں خاتون مریض کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے ہسپتال میں توڑ پھوڑ اور لیڈی ڈاکٹرز پر تشدد کے واقع کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور انکے اٹینڈنٹ کی جانب سے ڈاکٹرز اوراسپتال کے عملے پر تشدد بالکل برداشت نہیں کیا جائیگا۔

مریضوں سے درخواست ہے کہ کسی بھی شکایت اور مسئلے کی صورت میں ایڈمن سیکشن سے رابطہ کریں قانون اپنے ہاتھ میں لینا کسی مسئلے کا حل نہیں۔ ڈاکٹرز کو سکیورٹی اور سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے سیکریٹری محکمہ صحت سندھ عثمان چاچڑ کو ہدایت دی کہ سول ہسپتال کراچی میں سیکورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے لیئے فوری اقدامات کیے جائیں اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں، انھوں نے کہا کہ جب تک ڈاکٹرز اور اسٹاف خود کو محفوظ نہیں سمجھیں گے وہ بہتر خدمات نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

۔ انھوں نے مزید کہا کہ کل ہونے والے افسوسناک واقع کے تفصیلی انکوائری کروائی جا رہی ہے جو بھی اس حادثہ کے ذمہ دار ہو ئے انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نگران وزیر صحت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کردیا۔ڈاکٹر سعدیہ رضوی نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں سے صبرو برداشت کا عنصر ختم ہوتا جا رہا ہے ایک مہذب معاشرہ تشکیل دینے کے لئے انتہائی ضروری ہے کے عوام اپنی ذات میں صبر و تحمل اور استحکامِ کو پروان چڑھائیں اور اچھی قوم ہونے کا ثبوت دیں۔

بعد ازا ں صو با ئی وزیر صحت و بہبود آبا دی ڈاکٹر سعدیہ رضوی نے محکمہ بہبو د آبا دی کے زیر انتظا م کنسلٹیٹو ورک شاپ میں شرکت کی اور سندھ بھر سے آئی ہو ئی محکمہ بہبو د آبا دی کی ڈاکٹرز ،گا ئنا کا لو جسٹ اور دیگر شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو کہا کہ وہ بہبو د آبا دی،بچو ں کی پیدا ئش میں وقفہ اور بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے عوام میں شعو ر اُجا گر کر نے کے عمل کو مزید تیز کریں تا کہ ہما را ملک بھی وسا ئل کی کمی کے مسئلے پر قا بو پا سکے ۔