ایس بی سی اے نے مختلف علاقوں میں فلیٹس/پورشنزسمیت متعدد غیرقانونی تعمیرات کومنہدم وسربمہرکردیا

منگل 26 جون 2018 18:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل افتخارعلی قائم خانی کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیٹس/پورشنزسمیت متعدد غیرقانونی تعمیرات کومنہدم وسربمہرکردیاجبکہ تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر گڈاپ ٹائون میں واقع تین مختلف پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹس کی این اوسی برائے تشہیروخت کومنسوخ کرتے ہوئے عوام الناس کوسرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ نے گلشن اقبال ٹائون کے علاقے اسکیم 33میں پلاٹ نمبرCom.8میٹروول تھرڈپر تیسری منزل کی دیواروں اورآرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر A-1871،میٹروول ، پہلی اوردوسری منزل کے سامنے کے حصے کی تعمیرات اوراسکیم 24میںپلاٹ نمبرB-155،بلاک 2،پراندرونی دیواروں اورلازمی کھلی جگہ پرتعمیرا ت کومنہدم کردیاگیاقبل ازیں گوالیار سی ایچ ایس اسکیم 33میںپلاٹ نمبرCM-71، سیکٹر17/A،چوتھی منزل کی تعمیرات ،پلاٹ نمبر Com.48سیکٹر17/A،پر گرائونڈاورپہلی منزل کی مکمل تعمیرات ،پلاٹ نمبر Com.74،سیکٹر17/A،پرتیسری منزل اورپلاٹ نمبرCom.58اورCom.59سیکٹر17/Aپردوسری منزل کی تعمیرات سمیت گرائونڈ اورپہلی منزل کے زینے کومنہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں لیاقت آباد ٹائون کے علاقے ناظم آباد میں پلاٹ نمبر3/1،بلاک 1-Eپرآرسی سی پانچویں منزل مکمل ،پلاٹ نمبر 7/21،بلاک 3-Hپرتیسری منزل کے حصے، پلاٹ نمبر 9/2،بلاک 2-Dپرچوتھی منزل کی دیواروں اور آرسی سی کالمزجبکہ فردوس سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر 10/11 ،پرچوتھی منزل کی دیواروں اورکالمزکومنہدم کردیاگیا۔دریں اثناء صدرٹائون میں پلاٹ نمبر 66/HV-2،تیسری اورچوتھی منزل کومنزل کومکمل اورپلاٹ نمبر 233-AM،پرساتویں منزل کی آرسی سی چھت وکالمزکومنہدم کردیاجبکہ مزید انہدامی کارروائی ابھی جاری ہے ۔

مزید براں ڈیمالیشن اسکواڈ کی ایک ٹیم نے گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبرA-12،بلاک 9تیسری منزل کی دیواروں اورآرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر R-1175،بلاک 9،پردوسری منزل کی دیواروں اور آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر R-1381،بلاک 2پرتیسری منزل کی مکمل تعمیرات اورپلاٹ نمبر R-1285،بلاک 2پرتیسری منزل کی دیواروں اورسی سی کالمزاورشیٹرنگ کومنہدم کردیاجبکہ مختلف ڈیمالیشن ٹیموں کی کارروائی میں نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبرA-551،بلاک 1پرتیسری منزل کی آرسی سی چھت ،کالمزکومنہدم اورپلاٹ نمبر A-526،بلاک N،نارتھ ناظم آباد کو دوبارہ سربمہرکردیااورشاہ فیصل ٹائون میں پلاٹ نمبر A-32،بلاک 3،شاہ فیصل کالونی کی لازمی کھلی جگہ پرغیرقانونی دکانوں کومنہدم کردیاگیا۔

مذکورہ بالاانہدامی کارروائیاں علاقے ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ وہاں موجود تھی۔علاوہ ازیںگڈاپ ٹائون میں واقع تین مختلف پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹس میںتشہیروفروخت سے متعلق تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایس بی سی اے نے کارروائی کرتے ہوئے میسرزعارف ایسوسی ایٹس کے پروجیکٹ " الزہرہ ریزیڈینسی" واقع پلاٹ نمبر ،واقع سروے نمبر153سے 157تک دیہہ اللہ پائی ،میسرزسفاری بلڈرز اینڈڈویلپرز کے پروجیکٹ''اومیگا گارڈن سٹی''واقع سروے نمبر265سے سروے نمبر275تک اورسروے نمبر282، 283اور287 دیہہ ناراتھراورمیسرزکرسٹل گروپ بلڈرز اینڈڈویلپرز کے پروجیکٹ ''تیسرویوسٹی وی آئی پی بلاک ''واقع سروے نمبر215،دیہہ شاہ مریدگڈاپ کی این اوسی برائے تشہیروفروخت کومنسوخ کرتے ہوئے تینوں پروجیکٹ میں ہرقسم کی تشہیری مہم خریدوفروخت اوربکنگ وغیرہ کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں عوام الناس کو متنبہ کیاگیاہے کہ مذکورہ پروجیکٹ میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری ،لین دین یابکنگ وغیرہ نہ کروائی جائے بصورت دیگراپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دارہوں گے۔