مہاجرین قبول نہ کرنے والی یورپی ریاستوں پر پابندیاںہونی چاہئیں ، ماکروں

منگل 26 جون 2018 18:48

پیرس ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ وہ مہاجرین کو اپنے ہاں جگہ نہ دینے والی یورپی ریاستوں پر مالیاتی پابندیوں کے حامی ہیں۔

(جاری ہے)

یورپی کمیشن کے منصوبے کے مطابق اٹلی اور یونان میں موجود تارکین وطن کو یورپی یونین کی مختلف رکن ریاستوں میں تقسیم کیا جانا ہے، تاہم کئی ممالک مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ ماکروں نے ہفتے کے روز کہا کہ یورپی یونین میں ایسے ممالک کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو یک جہتی کی بنیاد پر مختلف مراعات تو حاصل کرتے رہیں، تاہم مہاجرین کے معاملے پر الگ ہو جائیں۔