مہاجرین کے کیمپ یورپ سے باہر بنائے جائیں، آسٹریائی وزیر

منگل 26 جون 2018 18:48

ویانا ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) آسٹریا کے وزیر ثقافت گیرنوٹ بلٴْومیل نے یورپی بارڈر کنٹرول کو انتہائی سخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے مراکز اِس براعظم سے باہر قائم ہونے ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بیان یورپی رہنماؤں کی سمٹ سے ایک روز قبل دیا ہے۔ بلٴْومیل کے مطابق انہیں مراکز ہی میں تعین کیا جائے کہ کس شخص کی سیاسی پناہ کی درخواست جائز ہے۔ گیرنو بلٴْومیل کا تعلق آسٹریا کی قدامت پسند حکمران سیاسی جماعت پیپلز پارٹی سے ہے۔ انہوں نے یہ بیان ڈوئچ لینڈ فنک ریڈیو کو انٹرویو میں دیا۔

متعلقہ عنوان :