برطانیہ میں بریگزیٹ کے خلاف مظاہرہ

منگل 26 جون 2018 18:54

لندن ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) برطانیہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے بریگزٹ کے خلاف مظاہرہ کیا۔سحر ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاملے پر دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابھی ڈن ڈیل نہیں ، پھر ووٹ لیا جائے۔مظاہرین نے یورپی یونین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جس میں بریگزٹ ڈیل کے خلاف کلمات درج تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند روز قبل برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ بل منظورکیا تھا، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی سے متعلق بل پرکئی ماہ سے بحث جاری تھی۔ شاہی منظوری کے بعد بریگزٹ بل قانون کادرجہ حاصل کرلے گا۔یورپی یونین میں رہنے کے حامی اراکین کا بل 303 کے مقابلے میں حکومتی اراکین نے 319 ووٹوں سے مسترد کر دیا تاہم حکومتکو اس کے لئے کافی محنت کرنی پڑی ۔ یاد رہے کہ 2 سال قبل برطانیہ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں کیے گئے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالا تھا۔