چینی کمیونسٹ یوتھ لیگ کی اٹھارہویں قومی کانگریس بیجنگ میں منعقد ہو گی

منگل جون 18:56

بیجنگ ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی توثیق کے بعد چینی کمیونسٹ یوتھ لیگ کی اٹھارہویں قومی کانگریس 26 سے 29 جون تک بیجنگ میں منعقد ہوگی۔ مذکورہ کانگریس میں چینی کمیونسٹ یوتھ لیگ کی سترہویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ پر نظر ثانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یوتھ لیگ کے منشور میں ترمیم کی جائے گی اور اٹھارہویں قومی کانگریس کی مرکزی کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کیا جائے گا۔

چینی کمیونسٹ یوتھ لیگ کی اٹھارہویں کانگریس چینی نوجوان کیلئے ایک اہم اجلاس ہے۔ چینی نوجوان نئے عہد میں شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی تعمیر کے نظریات کو مدنظر رکھتے ہوئے چین میں خوشحال معاشرے اور جدید ملک کے قیام نیز چینی قوم کی عظیم نشاة ثانیہ کی تکمیل کے لئے جدوجہد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :