طائف ، سیاحتی مقامات پر شہری دفاع کی حفاظتی مہم جاری

منگل 26 جون 2018 18:56

طائف ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) موسم گرما کی سالانہ تعطیلات کے موقع پر طائف عام طور پر سیاحت کے لئے مرغوب ترین مقام کہلاتا ہے اس حوالے سے شہری دفا ع کی جانب سے ہوٹلوں اور رہائشی اپارٹمنٹس میں حفاظتی امور کو یقینی بنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر عمل کیاجارہے۔ شہری دفاع کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہوٹلوں کے علاوہ عوامی مقامات پر جہاں عام طور پر سیاح زیادہ تر جاتے ہیں حفاظتی امور کو یقینی بنانے کیلئے تفتیشی ٹیموں نے دورے شروع کر دیئے ہیں تاکہ حفاظتی امور پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجاسکے۔

(جاری ہے)

شہری دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس میں فائر الارم کے علاوہ فائر فائٹنگ سسٹم کی تنصیب بھی انتہائی لازمی ہے جن ہوٹلوں ، فرنشڈ اپارٹمنٹس یا تجارتی مرکز میں مقررہ قوانین پر عمل درآمد نہیں کیاجاتا انکے مالکان پر جرمانے عائد کئے جاتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ شہری دفاع کے ٹیمیں مستقل بنیادوں پر شہر اور مضافات میں قائم سیاحتی مقامات پر دورے کر رہی ہیں تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ قوانین پر عمل درآمد کرنا ہر ایک کا فرض ہے۔ قوانین کا نفاذ درحقیقت لوگوں کی حفاظت کیلئے ہی کیاجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :