جنوبی شام میں باغیوں کومدد دینے سے امریکا کا انکار

منگل 26 جون 2018 18:56

واشنگٹن ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) امریکا نے شام کے اہم باغی گروپوں کو اردن اور اسرائیل کے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں مدد دینے سے انکار کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے باغیوں کو واضح طور پر کہا ہے کہ انہیں سرکاری حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوجی امداد کی توقع نہیں کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

امریکہ نے فری سیرین آرمی ( ایف ایس ای) گروپوں کے رہنماؤں کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ امریکی حکومت یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ آپ کو امریکا کی طرف سے فوجی مداخلت کی امید یا توقع نہیں کرنی چاہئے۔

اس سے پہلے امریکہ نے شام کے صدر بشار الاسد اور ان کے ساتھی روس کو خبردار کیا تھا کہ گزشتہ سال امریکا اور روس کے درمیان’جنگ کی شدت میں کمی‘ کو لے کر ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا سنگین نتائج بھگتنا پڑے گا اور اس کا سخت اور معقول جواب دیا جائے گا۔