بھارت وافغانستان کی پاکستان کی سالمیت کے خلاف ایک اور سازش بے نقاب

سوئٹرزلینڈ میں پی ٹی ایم مظاہرے میں بھارتی اور افغان جھنڈے لہراتے پکڑے گئے،موومنٹ کو بیرونی آقائوں کی مکمل آشیر باد حاصل ،دونوں ممالک پاکستان دشمنی میں مکمل طور پر شانہ بشانہ کھڑے ہیں

منگل جون 18:59

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) بھارت اور افغانستان کی پاکستان کے اندرونی معاملات کی ایک اور سازش سے پردہ اٹھ گیا،سوئٹرزلینڈ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے مظاہرے میں بھارتی اور افغان جھنڈے لہراتے پکڑے گئے،پشتون تحفظ موومنٹ کو بیرونی آقائوں کی مکمل آشیر باد حاصل ہے، بھارت اور افغانستان پاکستان دشمنی اور زہر افشانی میں مکمل طور پر شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت اورافغانستان کی پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی، سوئٹرزلینڈ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے مظاہرے میں بھارتی اور افغان جھنڈے لہراتے رہے۔جنیوا میں احتجاج کے دوران ثابت ہوگیا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کو فنڈ کرنے میں بھارت اور افغانستان پیش پیش ہیں۔ بھارت کی مدد سے چلنے والی ملک دشمن تنظمیں بھی مظاہرے میں شریک ہوئیں۔ یہ اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ پی ٹی ایم کو اس کے وہ بیرونی آقا چلارہے ہیں اورپاکستان کیخلاف زہرافشانی میں سرگرم عمل ہیں۔