افغانستان، طالبان اور سیکورٹی فورسز مابین جھڑپ، 21طالبان ہلاک ،ایک درجن سے زائد زخمی

منگل 26 جون 2018 18:59

قندوز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) افغان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ قندوز میں طالبان عسکریت پسندوں کو سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 21طالبان ہلاک جب کہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ قندوز میں طالبان عسکریت پسندوں کو سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 21طالبان ہلاک جب کہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں افغان ملی دفاع اور طالبان مابین جھڑپ ہوئی جس میں افغان سیکیورٹی فورسز نے 21طالبان کو ہلاک اور ایک درجن سے زائد کو زخمی کر دیا۔ صوبائی سیکورٹی سربراہ بریگیڈیر جنرل عبدالبقی نے صحافیوں کو بتایا کہ طالبان کی بڑی تعداد نے عسکریت پسندوں کو پیر کے روز امام امام الدین رانڈاباٹ میں حملہ کیا۔ بھر پور جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے پسپائی پر مجبور کیا۔تاہم طالبان کی جانب سے اس بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئیں ہیں۔