یمن، سعودی اتحاد کی بمباری، 9افراد جاں بحق، 20شہری زخمی

منگل 26 جون 2018 18:59

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) سعودی اتحاد کی یمن میں بمباری سے نوافراد جاں بحق اور 20شہری زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی اتحاد کی یمن میں بمباری سے نوافراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

یمنی دارالحکومت صنعا کے شمال میں عمران سٹی پر سعودی اتحاد نے فضائی بمباری کی۔ حملے میں کئی گھر تباہ نوافراد ہلاک اوربیس شہری زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔