نیب نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کو بھی انٹرپول کے ذریعے گرفتار کروا کے وطن لانے کا فیصلہ کرلیا
فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کردی گئی،پنجاب حکومت کے سیکریٹریز علی جان اور نجم شاہ کے نام بھی ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے
سید فاخر عباس منگل 26 جون 2018 18:41
(جاری ہے)
تاہم بعد ازاں قانونی پیچیدگیوں اور احتساب عدالت کی درخواست پر سپریم کورٹ کیسز کی مدت میں ایک سے زائد مرتبہ اضافہ کر چکی ہے۔
اس دوران نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز مسلسل احتساب عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز اس دوران ایک مرتبہ بھی نہ پاکستان آئے، نہ ہی انہوں نے احتساب عدالت میں ایک مرتبہ بھی پیش ہونے کی کوشش کی۔ حسن اور حسین نواز کے علاوہ اسحاق ڈار بھی نیب کیسز کے دوران لندن میں مقیم رہے ہیں۔ دوسری جانب کلثوم نواز کی خراب طبیعت کے باعث اب نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی لندن جا چکے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کی جلد وطن واپسی کا امکان نہیں۔ اس صورتحال گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حسن ںواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کروا کے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو بھی انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ شریف خاندان کے منظور نظر افسران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔فواد حسن فواد کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کردی گئی۔پنجاب حکومت کے سیکریٹریز علی جان اور نجم شاہ کے نام بھی ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کے پاس انٹرپول سے براہ راست رابطے کا اختیار نہیں ہے۔نیب وزارت داخلہ کے ذریعے انٹرپول سے رابطہ کرے گی۔یاد رہے کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران اس وقت نیب کے چنگل میں پھنس چکے ہیں۔علی عمران پر پاورکمپنی سے کروڑوں روپے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرانے کا الزام ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
وزیرِ اعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التواء کا نوٹس، انکوائری کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.