چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کا نیب لاہور کا دوسرے روز بھی دورہ ،ْ مختلف مقدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ،ْقانون کی نظر میں سب برابر ہیں ،ْ نیب ملکی دولت کو لوٹنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا ،ْچیئر مین قوم کی لوٹی گئی دولت بر آمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائیں گے ،ْ نیب افسران کسی دھمکی ،ْ دبائو اور پریشر کی پرواہ کئے بغیر کیس پر توجہ دیں ،ْ نیب قوم کی مدد اورسپورٹ کے ساتھ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا ،ْجسٹس جاوید اقبال کا خطاب

منگل 26 جون 2018 19:09

چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال کا نیب لاہور کا دوسرے روز بھی دورہ ،ْ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ اقبال نے و اضح کیا ہے کہ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ،ْقانون کی نظر میں سب برابر ہیں ،ْ نیب ملکی دولت کو لوٹنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا ،ْ قوم کی لوٹی گئی دولت بر آمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائیں گے ،ْ نیب افسران کسی دھمکی ،ْ دبائو اور پریشر کی پرواہ کئے بغیر کیس پر توجہ دیں ،ْ نیب قوم کی مدد اورسپورٹ کے ساتھ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا ۔

منگل کو چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور کاد وسرے روز دورہ کیا ۔ ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین نیب کو سپریم کورٹ کی طرف سے نیب لاہور کو ریفر کئے گئے مقدمات جن میں سابق اوورسیز کمشنر افضال بھٹی کی تعیناتی، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے علاوہ مقدمات جن میں طارق جواد اور مخدوم عمر شہریار اوردیگر کیخلاف انکوائری ، واپڈا کے افسران کیخلاف نیلم جہلم پراجیکٹ کی انکوائری، راشد محمود لنگڑیال کیخلاف انکوائری ، جواد قریشی سابق سی ای او پنجاب پاپولیشن انوولشن فنڈ، ظہیر عباس ملک سی ای او پنجاب ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی، ڈاکٹر ناصر جواد سی ای او اربن سیکٹر پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کمپنی، کیپٹن ریٹائرڈ عثمان سی سی او پنجاب صاف پانی کمپنی (سائوتھ،) محمد علی عمار سی ای او پنجاب ہیلتھ فیسیلٹیز مینجمنٹ کمپنی، عثمان سعید سابق وائس پریزیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان ، مال روڈ برانچ، ایز گارڈن نائن اور ایگری ٹیک لمیٹڈ کمپنی کیخلاف انکوائری اور حماد ارشد ،گلوبیکو اور ڈی ایچ اے سٹی لاہور کیخلاف انوسٹی گیشن پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب نے کہا کہ معزز سپریم کورٹ پاکستان کی طرف سے نیب کو بھجوائے گئے تمام مقدمات کو انتہائی محنت، میرٹ ، شفافیت ، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو بھی ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں ،ْکسی کا مرتبہ اور عہدہ نیب کے دفتر کے باہر ختم ہو جاتا ہے۔ نیب میں ہر ایک کے ساتھ بلا تفریق قانون کے مطابق سلوک کیا جائیگا ،ْہر شخص کی عزت نفس کا احترام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ،ْ نیب ملکی دولت کو لوٹنے والوں کے ساتھ نہ صرف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا بلکہ ان سے قوم کی لوٹی گئی دولت برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروانے کے علاوہ بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریگا۔

انہوں نے نیب افسران اہلکاروں کوہدایت کی کہ وہ کسی دھمکی ،ْدبائو اورپریشر کی پرواہ کئے بغیر چہرے کی بجائے کیس پرتوجہ دیں کیونکہ پوری قوم ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی طرف دیکھ رہی ہے۔ نیب قوم کی مدد اورسپورٹ کے ساتھ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرپشن ملکی وسائل کواتنی تیزی سے کھارہی ہے جس کوبروقت روکنا اوراس کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے ۔

چیئرمین نیب نے کہاکہ نیب لاہور نے بدعنوان عناصر سے جواٹھارہ ارب روپے برآمد کرکے متاثرین کوواپس کئے ہیں اس سے عوام کا نیب پر اعتماد بڑھا ہے۔ ا نہوں نے نیب لاہور کی کارکردگی کوسراہا خصوصاً چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہو رکے افسران /اہلکاروں کی کارکردگی کوخوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ معزز سپریم کورٹ آف پاکستان اورمعززہائی کورٹس اورمعززاحتساب عدالتوں کے فیصلوں پر من وعن عمل کیاجائیگا نیب افسران دن رات محنت، لگن اور ایمانداری ،دیانتداری، میرٹ، شفافیت، ٹھوس شواہد اورقانون کے مطابق شکایات کی جانچ پڑتال ،انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مکمل کریں ۔

انہوں نے کہاکہ نیب نے گزشتہ سات ماہ میں تقریباً بائیس سوملین روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کئے ہیںجوکہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔