نگران صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں انجم نثا ر کو محکمانہ بریفنگ

بلا شبہ پنجاب بھر میں انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام منفرد اہمیت کا حامل ہے‘میاں انجم نثار

منگل 26 جون 2018 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت و کامرس میاں انجم نثا ر کو محکمہ صنعت و تجارت و کامرس کی جانب سے تفصیلی محکمانہ بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کا اہتمام محکمہ صنعت و تجارت و کامرس کے کمیٹی روم میں کیا گیاجبکہ سیکرٹری سید جاوید اقبال بخاری نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔انہوں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ محکمہ صنعت، تجارت و سرمایہ کاری کا رواں مالی سال 2017-18میں 15,050ملین کاڈویلپمنٹ بجٹ مختص کیا گیا ہے اور اس کے ملحقہ اداروں میںڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریز،پنجاب کنزیومر پروٹیکشن کونسل،پنجاب اسٹیشنری اینڈ پرنٹنگ پریس جبکہ کمپنیز میںپنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن،پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ،پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ،ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی فیصل آباد،انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی، پنجاب پرائسس سپلائی بورڈ،ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل اینڈ کنزیومر کورٹس جیسے اہم ادارے بھی ملکر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جاوید اقبال بخاری نے مزید بتایا کہ پنجا ب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی ،پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن(PSIC) ،پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ(PBIT) ،پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (PSDP) ،ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA)اورپنجا ب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC)کے پلیٹ فارم سے محکمہ صنعت و تجارت صوبہ بھر میں معیشت کی بہتری کیلئے تجارت کی نئی راہیں ہموار کرنے میں کلید ی کردار ادا کر رہا ہے جبکہ دنیا بھر میں موجود تاجر تنظیموں سے رابطہ کا سبب بن رہا ہے اور بیرونی ممالک سے آئے ہوئے تاجروں کو پنجاب بھر میں انویسٹمنٹ کے مواقع اور محفوظ سرمایہ کاری کی گارنٹی کے ساتھ بیرونی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں انویسٹمنٹ کیلئے قائل کرتا ہے اور صوبہ بھر میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے ساتھ نوکریوں کی تعداد میں اضافہ ممکن بنارہا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب بھر میں انڈسٹریل پارکس،انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام،ہینڈی کرافٹ انڈسٹری کو فروغ ،لوکل اشیاء کی ایکسپورٹ کیلئے اقدامات جیسے اور بہت سے اقدامات یقینی بنا رہا ہے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت و کامرس میاں انجم نثار نے محکمانہ تفصیلی بریفنگ میں محکمہ کے کردار کو بے حد سراہا اور کہا کہ بلا شبہ صوبہ بھر میں انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام منفرد اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صنعت و تجارت کے ہمراہ ملحقہ اداروں کا کردار بھی قابل تعریف ہے اور امید ہے کہ زیادہ سے ذیادہ انڈسٹریز کے قیام سے معیشت کو مزید استحکام مل سکے گا۔انہوں نے سیکرٹری انڈسٹری کو ہدایت کہ کی انڈسٹریز سے منسلک لوگوں کے لئے ماحول سازگار بنایا جائے تاکہ نوکریوں کا تناسب بڑھے اور غربت کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن راشد کمال،ڈپٹی سیکرٹری کامرس معید امان رانا،کمیونیکیشن آفیسر رابعہ بصری اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :