امتحانی پرچوں کی مارکنگ کیلئے جامع طریقہ کار اپنایا گیا ہے ‘چودھری اسماعیل

منگل 26 جون 2018 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام ہر سال میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں 8لاکھ سے زائد طالب علم شریک ہوتے ہیں ۔ اس حوالے سے لاہور بورڈ نے امتحانی پرچوں کی مارکنگ اور نتائج کے بروقت اعلان کو یقینی بنایا ہے تا کہ طالب علموں کے امتحانی سفر میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔

(جاری ہے)

لاہور بورڈ کے چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے کہاکہ امتحانی نظام کی شفافیت اور معروضیت کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں تا کہ امتحانی عمل کی کوالٹی اور شفافیت متاثر نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور تعلیمی بورڈ اپنے پھیلائو اور حجم کے اعتبار سے صوبے کا سب سے بڑا تعلیمی بورڈ ہے جو ہر سال لاکھوں طالبِ علموں کا امتحان لیتا ہے ۔اسکے ساتھ ساتھ امتحانی نتائج کی تیاری اور بروقت انائونسمنٹ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ چیئرمین لاہور بورڈنے کہا کہ امتحانی پرچوں کی مارکنگ کے لئے ایک جامع طریقہ کار اپنایا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ امتحانی پرچہ جات چیک کرنے والے افراد کو ان کا معاوضہ بروقت ادا کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :