Live Updates

تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پشتون تحفظ موومنٹ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی

muhammad ali محمد علی منگل 26 جون 2018 19:01

تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پشتون تحفظ موومنٹ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پشتون تحفظ موومنٹ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور حال ہی میں متنازعہ طور پر شہرت حاصل کرنے والی پشتون تحفط موومنٹ کے درمیان انتخابی اتحاد قائم کر لیے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے پشتون تحفط موومنٹ سمیت دیگر کسی سیاسی اتحادی جماعت کے ساتھ کسی قسم کا کوئی انتخابی اتحاد قائم نہیں کیا گیا۔ تاہم تحریک انصاف کے ایک رہنما نے فاٹا کی ایک سیٹ کیلئے پشتون تحفظ موومنٹ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی۔ اس سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو انتخابی اتحاد کا نام ہرگز نہیں دیا جا سکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات