پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر حال میں جاری رکھے گا ،ْدفتر خارجہ

شجاعت بخاری کی شہادت کے بعد سے جدوجہد آزادی کشمیر میں ایک دم سے تیزی آگئی ہے جس سے بھارتی حکومت پریشانی کا شکار ہے ،ْڈاکٹر فیصل شجاعت بخاری نڈر اور بہادر صحافی تھے ،ْ تحریک آزادی کشمیر میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے ،ْ مشعال ملک

منگل جون 19:18

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر حال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک بار پھر کہاہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر حال میں جاری رکھے گا ،ْشجاعت بخاری کی شہادت کے بعد سے جدوجہد آزادی کشمیر میں ایک دم سے تیزی آگئی ہے جس سے بھارتی حکومت پریشانی کا شکار ہے۔وہ منگل کو یہاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں شہید صحافی شجاعت بخاری کی یاد میںمنعقد کیے گئے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر ہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ شجاعت بخاری ایک نڈر اور بہادر صحافی تھے جنہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے بہت کام کیا۔ شجاعت بخاری کا قصور یہ تھا کہ انہوںنے اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر رپورٹ کو ٹویٹ کیا جس پر انہیں شہید کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی جماعت بی جے پی کے سیاستدان کھلے عام کشمیری عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور ان کے خاندانوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شجاعت بخاری کے خاندان سے ان کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہیں اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر حال میں جاری رکھے گا۔ شجاعت بخاری کی شہادت کے بعد سے جدوجہد آزادی کشمیر میں ایک دم سے تیزی آگئی ہے جس سے بھارتی حکومت پریشانی کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر رپورٹ کا جاری کیا جانا اس امر کا اشارہ ہے کہ بینی الاقوامی دنیا کی آنکھیں بھارتی مظالم کے خلاف اب کھل رہی ہیں ۔

پاکستان مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے جو مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بھی قبول ہو۔ شہید صحافی شجاعت بخاری کی یاد میںمنعقد کیے گئے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر ہے مشعال ملک نے کہا کہ شجاعت بخاری ایک نڈر اور بہادر صحافی تھے جنہوں نے تحریک آذادی کشمیر میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ان کی شہادت کشمیری عوام کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ۔

کشمیری عوام کی پاکستان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ۔ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ایک رپورٹ شائع کی جس پر بھارت میں بہت شور مچا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ کشمیری عوام کی قربانیوں کا اعتراف اور ان کیلئے ایک بڑا تحفہ ہے۔ بالاآ خر بین االاقوامی دنیا بھی بھارتی مظالم پر جاگ رہی ہے۔ میڈیا کی آواز کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور میڈیا کے بغیر کوئی بھی آوازبیرونی دنیا تک نہیں پہنچ سکتی۔

شجاعت بخاری نے دنیا کے ہر کونے میں مقبوضہ کشمیر کی آواز پہنچائی ۔ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت اور صحافیوں کو بھی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ پاکستانی صحافیوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیوں دی ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی آواز بلند کرنے میںبھی پاکستانی میڈیا کا کلیدی کردار رہا ہے۔