الیکشن کمیشن کا عام انتخابات 2018 میں معذور افراد کے حق رائے دہی استعمال کے لئے پوسٹل بیلٹ پیپر کا اہتمام

پوسٹ بیلٹ پیپر کی سہولت کے لئے آخری تاریخ 5 جولائی 2018ء مقرر ہے ،ْ الیکشن کمیشن آف پاکستان

منگل 26 جون 2018 19:18

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات 2018 میں معذور افراد کے حق رائے دہی استعمال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں معذور افراد کے حق رائے دہی استعمال کے لئے پوسٹل بیلٹ پیپر کا اہتمام کیا ہے ،پوسٹ بیلٹ پیپر کی سہولت کے لئے آخری تاریخ 5 جولائی 2018ء مقرر ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معذور افراد باہم معذوری کے حق رائے دہی استعمال کے لئے الیکشن کمیشن نے انتخابات میں پوسٹل بیلٹ پیپر کا اہتمام کیا ہے پوسٹ بیلٹ پیپر کی سہولت کے لئے آخری تاریخ 5 جولائی 2018ء مقرر ہے۔ وہ تما م افراد جن کو نادرا کی جانب سے معذور افرا د کا شناختی کارڈ جاری کیا ہے آج ہی اپنے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو درخواست ارسال کریں اور پوسٹل بیلٹ کی سہولت حاصل کریں۔