ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 53کے آراو کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

منگل 26 جون 2018 19:18

ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 53کے آراو کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے عائشہ گلالئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 53کے آراو کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

منگل کو این ای53سے عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پرعائشہ گلالئی نے بتایا کہ آر او نے حقائق کے برعکس میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے۔عدالت نے این اے 53کے آر او کا فیصلہ کالعد م قرار دیتے ہوئے عائشہ گلالئی کو الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا۔