انسداد منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے گورنر ہائوس سے پریس کلب تک آگاہی واک

ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد میں شرکت

منگل جون 19:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف پنجاب کے زیر اہتمام گورنر ہائوس سے پریس کلب تک ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔جس میںفورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس ،،پنجاب بریگیڈیئر خالد محمود گورائیہ سمیت یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے طلبا و طالبات ،مختلف این جی اوز کے نمائندگان اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

منشیات کے نقصان بارے آگاہی واک کا باقاعدہ آغاز گورنر ہائوس کے سامنے سے ہوا اور پریس کلب کے سامنے جا کر اختتام پذیر ہوا۔واک کے دوران شرکاء نے منشیات کے نقصان بارے مختلف بینرز اٹھارکھے تھے اور لوگوں کو پمفلٹ کے ذریعے آگاہی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

فورس کمانڈر بریگیڈیئر خالد محمود گورائیہ نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ منشیات کا تدارک فرد واحد یا ریاست کی نہیں بلکہ ایک مشترکہ معاشرتی و قومی ذمہ داری ہے جسکی تکمیل کا فرض ہم سب پر لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں انسانی معاشرے بالخصوص اپنی نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنا ہے تو ہمیں نشے کی عادت اور رجحانات کا سبب بننے والے حالات و محرکات کی شناخت کے ساتھ انکا پائیدار حل بھی تلاش کرنا ہوگا۔آگاہی واک میں شامل تمام شرکاء نے اس بات کا عہد کیا کہ ہم سب ملکر معاشرے میں اس بڑھتی ہوئی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :