بلاول بھٹو کے دورے کا شیڈول جلد جاری کردیا جائیگا، روبینہ خالد

بلاول بھٹو خیبر پختون خواہ کے 4اضلاح کا دورہ کریں گے،بلاول بھٹو زرداری مردان مالکنڈ ڈی آء خان پشاور کا دورہ کریں گے ،روبینہ خالد،نگہت اورکزئی کی پریس کانفرنس

منگل جون 19:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے پی کا دورہ جلد کریں گے۔پارٹی کا منشور جلد مکمل کرلیا جائے گا ،رہنما نگہت اورکزئی نے الیکشن کمیشن سے شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے قدامات کا مطالبہ کیا۔۔پشاور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد اور رہنماء نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے،،بلاول بھٹو کے خیبر پختونخوا کے چار اضلاع کے دورے کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو این اے آٹھ مالاکنڈ سے الیکشن لڑیں گے،سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ پارٹی کا منشور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

منشور کی تکمیل پر کمیٹی کام کررہی ہے اور منشور جلد مکمل کرلیا جائے گا،منشور کی تیاری کی نگرانی خودچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کرہے ہیں۔

(جاری ہے)

نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کیوجہ سے پشاور کھنڈر بن چکا ہے،انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ افسران کے تبادلوں کا نوٹس لیں ،ان کا کہنا تھا کہ بے جا اخراجات اور بڑے بڑے پینافلیکس پر الیکشن کمیشن نوٹس لے بصورت دیگر عدالت سے رجوع کریں گے۔۔بلاول بھٹو کے دورے کا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری مردان ،ملاکنڈ،ڈی آئی خان اورپشاور کا دورہ کریں گے ۔ بلاول بھٹو این اے 8 مالاکنڈ سے الیکشن لڑیں گے۔