محکمہ انسداددہشت گردی کی کاروائی،ایک مبینہ دہشت گرد گرفتار

منگل 26 جون 2018 19:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) محکمہ انسداددہشت گردی نے پشاور میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اڑانے میںملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداددہشت گردی کے مطابق ملزم کو فردوس چوک کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم نعمت اللہ نے 2008 میں سوات میں پولیس چوکی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایاتھا ملزم دہشت گردی کی کاروائیوں کے بعد روپوش ہوگیا تھا،جسے مخبر کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا ملزم کو مزید تفتیش کے لیئے تفتیشی مرکز منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :