ملتان ،ْالیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو مشروط الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

منگل 26 جون 2018 19:22

ملتان ،ْالیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو مشروط الیکشن ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو مشروط الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔اپیلٹ ٹریبونل میں یوسف رضاگیلانی کے خلاف قرض معاف کرانے سے متعلق اعتراض پر سماعت ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے منیجر جسٹس قاضی امین عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے بینک سے قرضہ معاف کروایا ،ْقرضہ معاف کروانے کی شرح 20 لاکھ روپے سے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے زکوةٰ، خیرات، صدقات کی مد میں 20 کروڑ 80 لاکھ روپے معاف کروائے۔عدالت نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی الیکشن لڑنے کیلئے 30 کروڑکی جائیدادگروی رکھوائیں گے۔ عدالت نے اراضی گروی رکھوانے کیلئے ڈپٹی کمشنر مدثر کو ریاض طلب کرلیا۔جسٹس قاضی امین نے کہا کہ قرضہ واپس ہونے پر گروی رکھوائی گئی جائیداد واپس کی جائیگی۔