پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نیب کی کارروائیوں پر سخت حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں کو نیب کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کی ہدایت

میاں نوازشریف کا پارٹی کے صدر شہبازشریف کو بھی ٹیلی فون ،ْ انتخابی مہم پر گفتگو کی

منگل جون 19:22

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا نیب کی کارروائیوں پر سخت حکمت عملی اپنانے کا ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو نیب کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کی ہدایت کردی۔قومی احتساب بیورو((نیب )) نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمرالاسلام کو گرفتار کیا جنہیں صاف پانی کمپنی کے اسکینڈل میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے نیب کی کارروائیوں پر سخت حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اور (ن) لیگ کے قائد نوازشریف نے لندن سے پارٹی رہنماؤں کو فون کیے جس میں انہوں نے نیب کی کارروائیوں کیخلاف احتجاج کی ہدایت کی ہے۔میاں نوازشریف نے پارٹی کے صدر شہبازشریف کو بھی کراچی ٹیلی فون کیا اور انتخابی مہم پر گفتگو کی۔دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی (ن) لیگی امیدوار قمرالاسلام کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔