Live Updates

تحریک انصاف کا (کل) اسلام آباد میں ہونیوالا ورکرزکنونشن ملتوی ،ْ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا

منگل 26 جون 2018 19:25

تحریک انصاف کا (کل) اسلام آباد میں ہونیوالا ورکرزکنونشن ملتوی ،ْ نئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) کنونشن سینٹرکی عدم دستیابی کے باعث تحریک انصاف کا (کل) بدھ کو اسلام آباد میں ہونیوالا ورکرزکنونشن ملتوی کر دیا گیا ۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف کا کل اسلام آباد میں ہونیوالا ورکرزکنونشن ملتوی ہونے کے بعد نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے بدھ کو اسلام آباد کی انتخابی مہم کا آغاز کرنا تھا۔واضح رہے کہ جلسے میں اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے نامزدامیدواراورقائدین نے شریک ہونا تھاجبکہ عمران خان اسلام آباد میں این ای53 سے خوددامیدواربھی ہیں ،ْعمران خان نے میانوالی کے بعد اسلام آباد جلسے سے خطاب کرنا تھا اور اسلام آباد کے بعدانہوں نے لاہور کا رخ کرنا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات