نہ کوئی سکول ،ْ نہ بجلی اور نہ ہی روڈ ہے ،ْانتخابی مہم کے دوران نوجوان نے خورشید شاہ کے سامنے سوالات رکھ دیئے

ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالو گے ،یہ کہہ کر پیپلزپارٹی کے رہنما مسکراتے ہوئے سٹیج کی طرف چلے گئے

منگل 26 جون 2018 19:25

پنوں عاقل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پنوں عاقل میں انتخابی مہم کے دوران نوجوان نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے سامنے سوالات رکھ دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنوں عاقل میں انتخابی مہم کیلئے منعقدہ جلسے سے خطاب کیلئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سٹیج کی طرف جانے لگے تو نوجوان نے انہیں بلاتے ہوئے کہا کہ سائیں آپ نے 10 سال میں علاقے میں کیا کام کئے یہاں کوئی سکول ہے نہ بجلی اور نہ ہی روڈ ہے ۔نوجوان نے کہا کہ یہاں کچھ بھی نہیں ہے آپ نے خودبھی دیکھ لیاہو گا،نوجوان کے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالو گے ،یہ کہہ کر پیپلزپارٹی کے رہنما مسکراتے ہوئے سٹیج کی طرف چلے گئے۔