10سالہ بچے اور خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمات درج

منگل 26 جون 2018 19:25

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) 10سالہ بچے کو اغوا ء کرنے اور خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں114/7-Rکے رہائشی محمد بشیر کے 10سالہ بیٹے علی حسین کو ملزم محمد حنیف اور اس کے ساتھیوں نے اغوا کر لیاجبکہ نواحی گائوں120سیون آر کی رہائشی ناصرہ منظور کو ملزم برکت اور اس کے چار ساتھیوں نے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :