خادم اعلیٰ بھی سروں کےبے تاج بادشاہ نکلے

جلسوں میں سریلی نظمیں پڑھنے والے شہباز شریف نے گانا گاتے ہوئے گلوکار کو بھئ پیچھے چھوڑ دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 جون 2018 19:11

خادم اعلیٰ بھی سروں کےبے تاج بادشاہ نکلے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26 جون 2018ء ) :خادم اعلیٰ بھی سروں کےبے تاج بادشاہ نکلے۔ جلسوں میں سریلی نظمیں پڑھنے والے شہباز شریف نے گانا گاتے ہوئے گلوکار کو بھئ پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ہمہ وقت بہت سی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ایک جانب پنجاب بھر کے بڑے بڑے افسران شہباز شریف کی کڑک ڈانٹ سے گھبراتے ہیں تو دوسری جانب جلسے میں ن لیگی کارکنان شہباز شریف کی زبانی سریلی اور جذباتی نظمیں سن کر اپنا سر دھنتے ہیں۔

میاں محمد شہباز شریف جب 2013 کی انتخابی مہم میں لہک لہک کر حبیب جالب کی نظم میں نہیں مانتا پڑھتے تھے تو سننے والوں پر ایک سحر طاری ہو جاتا اور سامعین بھی ان کے ساتھ ہم آواز ہو کر حبیب جالب کی شہرہ آفاق نظم کے اشعار دہرانے لگتے۔

(جاری ہے)

تاہم تازہ ترین ویڈیو میں میاں محمد شہباز شریف کا ایک اچھوتا اور منفرد ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آیا ہے۔شہباز شریف ایک جگہ ایک گلوکار کا گانا سن رہے تھے کہ میاں صاحب کی طبیعت مچلی تو اپنے فن کا جوہر دکھانے کی ٹھان لی۔انہوں نے گلوکار سے مائیک پکڑ کر خود گانا شروع کر دیا۔ان کی ادائیگی اور سر کو دیکھنے والے دیکھتے اور سننے والے سنتے رہ گئے۔اس موقع پر ابھی نہ جانا چھوڑ کر نامی گانا گا کر شہباز شریف نے خوب داد سمیٹی۔آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کریں۔