Live Updates

عمران خان نے پارٹی میں گروپنگ کا اعترا ف کرلیا

تحریک انصاف میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے گروپس موجود ہیں ،ْحکومت میں آئے تو گروپنگ ختم ہو جائیگی ،ْارکان قومی و صوبائی اسمبلی کوترقیاتی فنڈز جاری نہیں کرینگے ،ْ حکومت میں آئے تو پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے ،ْ چیئر مین تحریک انصاف کا انٹرویو

منگل 26 جون 2018 19:25

عمران خان نے پارٹی میں گروپنگ کا اعترا ف کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی میں گروپنگ کا اعتراف کرلیا ،ْتحریک انصاف میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے گروپس موجود ہیں ،ْحکومت میں آئے تو گروپنگ ختم ہو جائیگی ،ْارکان قومی و صوبائی اسمبلی کوترقیاتی فنڈز جاری نہیں کرینگے ،ْ حکومت میں آئے تو پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے گروپس موجود ہیں۔عمران خان نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ایک بار جب پی ٹی آئی حکومت میں آجائے گی تو یہ گروپنگ ختم ہوجائے گی۔سربراہ تحریک انصاف نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈز دینے کا عمل کرپشن کو فروغ دیتا ہے۔قومی فضائی ایئر لائن پی آئی اے کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر ان کی حکومت آئی تو وہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات