ہماری سابقہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،حاجی محمد خان لہڑی

پانچ سالوں میں کسی کو بھی مایوس نہیں کیا،رہنمابلوچستان عوامی پارٹی

منگل 26 جون 2018 19:38

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی حلقہ پی بی 12 تمبو نصیرآباد کے امیدوار حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ ہماری سابقہ کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ہم نے 2013 سے 2018 تک پانچ سالوں میں کسی کو بھی مایوس نہیں کیا ہم نے صرف ایک قوم و قبیلہ کے لئے نہیں بلکہ حلقے میں بسنے والے تمام غریب و امیر کسان اور بزگر سب کے لئے بلا رنگ و نسل خدمات انجام دے کر عوامی نمائندگی کا پورا پورا حق ادا کیا اور اب اپنی سابقہ کارکردگی کے بنیاد پر آج عوام کے پاس جاکر ان کے درمیان میں سرخرو بیٹھے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی بی 12 کے مختلف گوٹھوں میں کارنر میٹنگز میں خطاب کرتے ہوئے کیا ان میں گوٹھ میر گل جان بنگلزئی گوٹھ بدل خان بدوزئی گوٹھ رمضان بلوچ گوٹھ محمد ابراہیم بنگلزئی گوٹھ لہڑی روپہ شاخ گوٹھ پندرانی مگسی شاخ گوٹھ بنگلائی روپہ شاخ گوٹھ نیچاری و دیگر شامل ہیں حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے عوام کے پاس جاکر ان کی جانب سے جو عزت و احترام مل رہی ہے انکی کوئی حد نہیں اس سے پہلے بھی ہم نے عوام کے ساتھ گا ہے بہ گا ہے رابطے میں تھے اور ان کے شاتھ مشاورت کا سلسلہ جاری تھا اب بھی ہم اپنے عوام کی تعاون اور مشاورت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ ان ہی عوام کی طاقت اور قوت سے 25 جولائی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے دم لیں گے اور ان ہی جوش و جذبے سے عوام کے لئے خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :