محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کیلئے نان سیلری بجٹ ریلیز کردیا، سی ای او ایجوکیشن کوعملدرآمد کی ہدایت

سرکاری سکولوںمیںقائم پولنگ اسٹیشن میں عدم دستیاب سہولیات کیلئے ایک کروڑ13لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے، فوکل پرسن فار الیکشن کمیشن رانا عبدالقیوم خان

منگل 26 جون 2018 19:38

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کیلئے نان سیلری بجٹ ریلیز کردیا، پنجاب بھر کے تمام سی ای او ایجوکیشن کوعملدرآمد کی ہدایت دیدی گئی، سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بہاولپور،بہاولنگر ،چکوال،لیہ،میانوالی،مظفر گڑھ،پاکپتن رحیم یارخان،راجن پور،سرگودھا،شیخوپورہ،سیالکوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت 13اضلاع کے چیف ایگزیکٹوایجوکیشن آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزکو متعلقہ اضلاع کے وہ سرکاری سکولزجہاں پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیںان کیلئی1.3ملین روپے کا نان سیلری بجٹ فوری فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق مذکورہ اضلاع کے پولنگ اسٹیشن والے سرکاری سکولز میں عدم دستیاب سہولیات کیلئے ایک کروڑ 13لاکھ روپے کے فنڈز کی دستیابی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے جن سرکاری سکولز کیلئے فنڈز فراہم نہ کئے گئے ان اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کو ذمہ دار ٹھہرایا جائیگا اور ان کیخلا ف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی، دوسری طرف فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بھی صوبہ کے تمام ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسرز کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کیلئے فنڈز فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، یاد رہے لاہور کے 1100 سو سرکاری سکولز راواں سال نان سیلری بجٹ سے محروم تھے اور انکو20 کروڑ روپے کا نان سیلری بجٹ فراہم نہیں کیا جا سکا تھا، اس سلسلے میں رابطہ کرنے پرسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فوکل پرسن فارالیکشن کمیشن رانا عبدالقیوم خان نے اے پی پی کوبتایا کہ پنجاب بھر سے 183سرکاری سکولوں کیلئے ایک کروڑ13لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کردیئے گئے ہیں، ان سرکاری سکولوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیںاور فنڈز کی فراہمی سے ان سرکاری سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کو پورا کیا جائیگا۔