شاہین ایئر انٹرنیشنل اس سال 40 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ زوہیب حسن کا کمپنی کے آٹھوِیں حج آپریشن کا اعلان

منگل جون 19:43

شاہین ایئر انٹرنیشنل اس سال 40 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) شاہین ایئر انٹرنیشنل کی پہلی پرواز 325 حاجیوں کو لے کر 14 جولائی 2018ء کو حجاز مقدس کیلئے روانہ ہو گی۔ ایئر لائن، اس سال حج 2018ء کیلئے 40,000 سے زائد حاجیوں کو حجاز مقدس لے کر جائے گی جس میں نجی اور سرکاری کوٹے پر جانے والے حجاج کرام شامل ہیں۔ حج پروازیں کراچی،، لاہور،، اسلام آباد، پشاور،، فیصل آباد اور کوئٹہ سے روانہ ہوں گی۔

جولائی 2018ء میں شروع ہونے والا یہ حج آپریشن اگست 2018ء تک جاری رہے گا جس کے دوران متعدد پروازوں کے ذریعہ حجاج کرام کوحجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے اور حج آپریشن کو کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رکھنے کی غرض سے شاہین ایئر نے پانچ طیارے مخصوص کئے ہیں جن میں تین A-330 اور دو A-320-200 طیارے شامل ہیں جو پاکستان میں 6 مختلف مقامات سے پرواز کریں گے۔

(جاری ہے)

شاہین ایئر کے مسلسل آٹھوِیں حج آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کمپنی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ زوہیب حسن نے کہا کہ شاہین ایئرملک بھر میں اپنے معزز مسافروں کو بے مثال سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور الحمداللہ اس سال بھی ہم نجی ایئرلائن میں سب سے زیادہ حجاج کرام کو حج کی سعادت کیلئے سفری سہولت فراہم کریں گے۔ آج ہمیں مسلسل آٹھویں حج آپریشن کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے اور پاکستان کی دوسری پرچم بردار اور ملک کی سب سے بڑی نجی ایئر لائن کے طور پر ہم ہر ممکن طریقہ سے حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں۔

گزشتہ سال بھی شاہین ایئر کو ڈائریکٹوریٹ آف حج پاکستان آپریشنز کی جانب سے حج آپریشنز 2017ء کی کامیاب تکمیل اور عمدہ خدمات کی فراہمی پر تعریفی سند عطاء کی گئی تھی۔