Live Updates

خواجہ آصف اور فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف الگ الگ اپیلیں مسترد

منگل 26 جون 2018 19:43

خواجہ آصف اور فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف ..
لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے سابق وزراء خواجہ آصف اور فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف الگ الگ اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے اور انھیں انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل نے خواجہ آصف اور فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف الگ الگ اپیلوں پر سماعت کی جن میں ریٹرنگ آفیسر کے احکامات کو چیلنج کیا گیا۔

خواجہ آصف کے خلاف اپیل میں دعوی کیا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں تمام تر معلومات فراہم نہیں کی گئیں اس لیے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اپیلٹ ٹربیونل نے سابق وزیر خارجہ کو این اے 73 سے انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب این اے 72 سے تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا اور دعوی کیا گیا کہ فردوس عاشق اعوان نے کاغذات نامزدگی میں شادی اور بچوں کا خانہ پر نہیں کیا اور جائیدادوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

اپیلٹ ٹربیونل نے اپیل مسترد کر دی اور ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔لاہور ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونلز کل بھی کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات